جوہانسبرگ ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی

جوہانسبرگ ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی
جوہانسبرگ ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے اور جنوبی افریقہ کو 77 رنز کی برتری مل چکی ہے۔ کپتان سرفراز احمد 50، بابراعظم 49 اور امام الحق 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز امام الحق اور محمد عباس نے 17 سکور 2 کھلاڑی آﺅٹ سے کھیل آگے بڑھایا تو 53 کے مجموعی سکور پر محمد عباس 11 رنز بنا کر اولیور کی گیند پر ڈی بروئین کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اسد شفیق مجموعی سکور میں بغیر کسی اضافے کے ہی اولیور کی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے کوینٹن ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
91 کے مجموعی سکور پر امام الحق بھی ہمت ہار بیٹھے اور 43 رنز بنا کر فلینڈر کی گیند پر ڈین ایلگر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ کپتان سرفراز احمد 50 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ بابراعظم صرف ایک سکور کے فرق سے نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 49 رنز بنا کر اولیور کی گیند پر ربادا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ فہیم اشرف مجموعی سکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور بغیر کوئی سکور بنائے اولیور کی گیند پر حمزہ زبیر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ محمد عامر بھی 10 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے اور شاداب خان نے 5 رنز بنائے جبکہ حسن علی کوئی سکور نہ بنا سکے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوین اولیور سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ویرنون فلینڈر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ ایڈم مارکرم نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے جبکہ ڈین ایلگر 5، ہاشم آملہ 41، تھیونس ڈی بروئین 49، زبیر حمزہ 41، ٹیمبا باووما 8، کوینٹن ڈی کوک 18، ویرنون فلینڈر 1، ڈیل سٹین 2 رنز بنا سکے جبکہ کاگیسو ربادا اور ڈوئین اولیور کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور حس علی نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -