ملک میں ایل این جی لاناجرم ہے تواس کی سزاکیلئے تیارہوں: شاہد خاقان عباسی

ملک میں ایل این جی لاناجرم ہے تواس کی سزاکیلئے تیارہوں: شاہد خاقان عباسی
ملک میں ایل این جی لاناجرم ہے تواس کی سزاکیلئے تیارہوں: شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت 5 ماہ کے دوران ناکام ہوچکی ہے، 2013 میں بجلی اورگیس کے مسئلے پر قابو پایا ،ہم نے حکومت چھوڑی توگیس،بجلی وافرمقدارمیں موجودتھی، آج گھروں میں گیس اوربجلی نہیں ہے، حکومتی نااہلی کے باعث گیس کامسئلہ پیدا ہوا اورحکومت نے قرضوں کے ریکارڈتوڑدیئے۔

ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں، وزیراعظم،وزرااین آراوکی باتیں کرتے ہیں،50 لاکھ گھروں کی نہیں ، آج ایل این جی کے پلانٹ بندپڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جے آئی ٹی کابڑارواج ہے، گیس بحران پربھی جے آئی ٹی بنائی جائے ، ہمیشہ کہاملک میں ایل این جی لانے کاذمہ دارہوں، مجھ سے پوچھاجائےگاتوحقیقت واضح ہوجائےگی،ایل این جی نہ لاتے توانرجی مسائل حل نہ ہوتے،ملک میں ایل این جی لاناجرم ہے تواس کی سزاکیلئے تیارہوں۔

مزید : قومی