عثمان بزدار کا حافظ آباد کی جیل کا دورہ ، قیدیوں کی بیرکوں میں ٹیلی ویژن لگانے کی ہدایت

عثمان بزدار کا حافظ آباد کی جیل کا دورہ ، قیدیوں کی بیرکوں میں ٹیلی ویژن ...
عثمان بزدار کا حافظ آباد کی جیل کا دورہ ، قیدیوں کی بیرکوں میں ٹیلی ویژن لگانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا دورہ کیا ہے جس دوران انہوں نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانب سے والی سہولیات کے علاوہ دیگر چیزوں کا جائزہ لیا ۔
نجی ٹی وی ’’ جیونیوز ‘‘کے مطابق وزاعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مختلف بیرکوں میں موجود قیدیوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے ۔ عثمان بزدار نے قیدیوں کیلئے تیارے کیے جانے والا کھانا کھا کر اس کا معیار چیک کیا اور کچن میں کھانے کی تیاری کے عمل کابھی جائزہ لیا ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کی ہر بیرک میں ٹیلی ویژن لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بڑی خوشخبری بھی سنائی جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے جیل ملازمین سے بھی ان کے مسائل پوچھے اور کہا کہ ہمیں سسٹم کو درست کرناہے ، عملی طورپر مسائل کا جائزہ لیتاہوں ۔

مزید :

قومی -