سونے کی قیمت میں اتنی کمی ہوگئی کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

سونے کی قیمت میں اتنی کمی ہوگئی کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے
سونے کی قیمت میں اتنی کمی ہوگئی کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث فی اونس سونا 1288 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔ پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی سے 66 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 358 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 57 ہزار 342 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید :

بزنس -