حکومت ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے،حکومت ہمارے صبر کا امتحان مت لے: بلاول بھٹو زرداری

حکومت ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے،حکومت ...
حکومت ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے،حکومت ہمارے صبر کا امتحان مت لے: بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹری(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت سندھ کے عوام سے سوتیلا سلوک کرر ہی ہے، وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے،ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھاندلی سے حکومت ملی، وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، نااہل وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اور پی پی پی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت سوچ رہی ہے کہ اٹھارویں ترمیم ختم کرکے ان کو فائدہ ہوگا لیکن اگر وہ آئین پر کوئی حملہ کریں گے تو اس سے وفاق کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے الیکشن سے پہلے جتنے وعدے کیے سب جھوٹ نکلے، سبز باغ عوام کے لیے کانٹوں کا ہار بن گئے، حکومت جتنا آگے جارہی ہے ملک اتنا پیچھے جارہا ہے، ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اصولوں کی سیاست کا دھوکا دے کر عوام کو بیوقوف بنایا، آپ اور آپ کے لاڈلوں نے عہدے تو حاصل کئے لیکن پاسداری نہیں کرسکے، آپ کے وعدے اور اعلانات سب فراڈ نکلے، تمہارے ای سی ایل اور نیب سے نہیں ڈرتے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لو، تم سے پہلے بھی بہت فرعون آئے، تم کیا چیز ہو تم کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہو، تم باز نہ آئے تو تمہیں سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے۔چیرمین پی پی پی نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟ کیوں دیوار سے لگا رہے ہو؟ پانی، بجلی، گیس بند کرکے سندھ میں کربلا برپا کردیا ہے،  وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے، حکومت سوچ رہی ہے 18 ویں ترمیم ختم کر کے انہیں فائدہ ہوگا،اگر سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور جنوبی پنجاب کے عوام نے اپنا حق لینے کے لئے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا تو تمہارے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے، ہمارے صبر کو لبریز نہ کرو تم سے پہلے بھی فرعون آئے ان سے سبق سیکھو ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -