پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے ملیحہ منظور دختر منظور احمد کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’غذائی صنعتی فاضلات سے خوردبینی الجی کی مدد سے حیاتیاتی ڈیزل اور جانوروں کی خوراک کا حصول‘ کے موضوع پر،مہوش اکرم دخترمحمد اکرم کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’پارچہ بافی سے خارج شدہ خضاب مادوں میں سے مصنوئی کیمیاوی رنگائیوں کا نوری عمل انگیزی کے ذریعے انحطاط‘ کے موضوع پر،نفیسہ دخترمحمد فاروق مٹھا کوایگریکلچرل سائنسز(پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’ٹماٹر میں آلٹرنیر یاسولینائی سے ہونے والی اگیتا جھلساؤ بیماری کے خلاف ظاہری اور جنیاتی خصوصیات کے ذریعے پودے میں مدافعتی جینر(R-GENE ANALOGUE)کی تشخیص ‘کے موضوع پراورعائشہ بتول دختر رانا محمد حسین کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’پنجاب کی سرکاری اور نجی جامعات میں اساتذہ کرام کے ذاتی اور اداری عوامل کا تحقیقی نتائج کے ساتھ تعلق‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور