فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ، اپوزیشن سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ، اپوزیشن سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل
فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ، اپوزیشن سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے رابطوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مذاکراتی ٹیم سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ 2 رکنی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی، پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات آئندہ ہفتے سے شروع کیے جائیں گے ۔ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ عمران خان کو پیش کرے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست