گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں کتنے افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے ؟جان کر ہی ہاتھ پاؤں پھول جائیں گے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں کتنے افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے ؟جان ...
گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں کتنے افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے ؟جان کر ہی ہاتھ پاؤں پھول جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں913 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جسمیں 633افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔399معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (60فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 406ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور16مسافر480اور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ222ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت227متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد76حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ67حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1037متاثرین میں840مرد اور197خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں157فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور556افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ324زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں692موٹر سائیکلز،140آٹو رکشے،110موٹر کاریں،44وین16مسافربسیں،32ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور