بدعنوانی دیمک سے بڑا ناسور،میگا کرپشن کیسز 10 ماہ میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے:جسٹس (ر) جاوید اقبال

بدعنوانی دیمک سے بڑا ناسور،میگا کرپشن کیسز 10 ماہ میں منطقی انجام تک پہنچائیں ...
بدعنوانی دیمک سے بڑا ناسور،میگا کرپشن کیسز 10 ماہ میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے:جسٹس (ر) جاوید اقبال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے کیسز 10ماہ میں انجام تک پہنچائے جائیں گے ، منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجی گئی رقوم واپس لائی جائیں گی ، بدعنوانی دیمک سے بڑا ناسور ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت اور گروہ سے کوئی تعلق نہیں ،ہمارا تعلق صرف پاکستان سے ہے، بدعنوانی دیمک سے بڑا ناسور ہے، منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم واپس لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لایا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 503 افراد کو گرفتار جبکہ 440 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے ۔انہوں نے بتایا کہ 1713 شکایات کی جانچ پڑتال، 877 انکوائریاں اور 227 شکایات کی تفتیش کرنے کاحکم دیا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی