مری برف باری کا سلسلہ جاری ،سیاح رش میں ڈبل لائن ہرگز نہ بنائیں :ترجمان پولیس کی ہدایت 

مری برف باری کا سلسلہ جاری ،سیاح رش میں ڈبل لائن ہرگز نہ بنائیں :ترجمان پولیس ...
مری برف باری کا سلسلہ جاری ،سیاح رش میں ڈبل لائن ہرگز نہ بنائیں :ترجمان پولیس کی ہدایت 

  

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات ،مری ،قلات ،کالام اور ایبٹ آباد سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد موسم کا مزہ لینے کے لئے ان علاقوں کا رخ کئے ہوئے ہے،دوسری طرف  ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ مری سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک پولیس سخت برف باری میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ،سیاح رش میں ڈبل لائن ہرگز نہ بنائیں ۔

ترجمان ٹریفک پولیس  نے کہاہے کہ مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے، مری میں گذشتہ روز سے اب تک 39 ہزار7سو سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں  جبکہ 14ہزار 4سو کے قریب گاڑیاں ایگزٹ ہوئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ مری ٹریفک پولیس سخت برف باری میں سیاحوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کر رہی ہے، سیاح رش میں ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں اور غلط پارکنگ سے گریز کریں،ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون بہتر سفری سہولیات کا ضامن ہے، سیاح معاونت اور مدد کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی