وفاق کو دھمیکیاں نہیں دینی چاہئیں،سعید غنی اپنے بیان پر معافی مانگیں:شوکت یوسفزئی

وفاق کو دھمیکیاں نہیں دینی چاہئیں،سعید غنی اپنے بیان پر معافی مانگیں:شوکت ...
وفاق کو دھمیکیاں نہیں دینی چاہئیں،سعید غنی اپنے بیان پر معافی مانگیں:شوکت یوسفزئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیئے،انہیں کسی صورت بھی وفاق کو دھمکی نہیں دینی چاہیئے،اجمل وزیرچھوٹا بھائی ہے ،وزیر اطلاعات اور حکومت کے ترجمان میں فرق واضح ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس کمپلینٹ سیل کا افتتاحکے بعد میڈیا سے گفتگومیں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم میں صوبے کے پاس اختیارات ہیں لیکن سندھ حکومت اسکا غلط فائدہ نہ اٹھائے،ہم جمہوریت چا ہتے ہیں،صوبائی حکومتوں کو بھی ڈیلیور کرنا چاہیئے،سندھ حکومت کو چاہیئے کہ وہ وفاق سے مدد کی اپیل کرے وفاق ضرور مدد کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ  پہلی حکومت ہے کہ جس میں وزیر اعظم سے لیکر پولیس تک کمپلینٹ سیل بنائے گئے ہیں جس کا مقصد عوام اور حکومت میں رابطوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں  پولیس کمپلینٹ سیل کے قیام سے شکایات جلد شکایات دوسرے اداروں تک پہنچیں گی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور