علیمہ خان کے معاملے پر تحریک انصاف کا ردعمل نہیں آنا چاہئے :مظہر عباس کی رائے

علیمہ خان کے معاملے پر تحریک انصاف کا ردعمل نہیں آنا چاہئے :مظہر عباس کی رائے
علیمہ خان کے معاملے پر تحریک انصاف کا ردعمل نہیں آنا چاہئے :مظہر عباس کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ علیمہ خان کے معاملہ پر تحریک انصاف کا ردعمل نہیں آتا چاہئے ، اس معاملے پر وزیر اعظم عمران خان یا علیمہ خان خود ردعمل دیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ایک پیپلز پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ علیمہ خان کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان پر جے آئی ٹی بنائی جائے اوردوسری جانب یہ کہتی ہے کہ بلاول کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی سے نکالا جائے ، پیپلز پارٹی ”ادلے کا بدلہ“ والی بات کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان پر تحریک انصاف کا رد عمل نہیں آنا چاہئے بلکہ عمران خان کی طرف سے یا علیمہ خان کی جانب سے ردعمل آنا چاہئے کیونکہ یہ پارٹی کا معاملہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -