وزیر اعظم کا 22 جنوری کو دورہ قطر شیڈول، ایل این جی معاہدے پر بات ہوگی: ذرائع

وزیر اعظم کا 22 جنوری کو دورہ قطر شیڈول، ایل این جی معاہدے پر بات ہوگی: ذرائع
وزیر اعظم کا 22 جنوری کو دورہ قطر شیڈول، ایل این جی معاہدے پر بات ہوگی: ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر جائیں گے جہاں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ایل این جی معاہدے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم امیر قطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میںپاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زلفی بخاری وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے، مشیرتجارت اوروزیرپٹرولیم بھی وزیراعظم کے ساتھ قطر جائیں گے۔ وزیراعظم قطری قیادت کے ساتھ ایل این جی کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے ۔

مزید :

قومی -