وزیر اعظم نے قبائلی علاقوں کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم قدم اٹھالیا

وزیر اعظم نے قبائلی علاقوں کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم قدم اٹھالیا
وزیر اعظم نے قبائلی علاقوں کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم قدم اٹھالیا ہے۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے پانچ لاکھ افراد کو صحت کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے آخر تک صحت کارڈ کی فراہمی شروع کردی جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پولیس کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل بھی فوری شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا قبائلی علاقوں کے عوام سب سے زیادہ دہشتگردی میں متاثر ہوئے، ان علاقوں کو قومی دھاروں میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد