جے آئی ٹی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں :محمل سرفراز

جے آئی ٹی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں :محمل ...
جے آئی ٹی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں :محمل سرفراز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی معاملے پر پیپلزپارٹی کوسندھ کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں ، اگر ایسی بات ہے تو پھر نواز شریف کوپکڑا گیا تو کیا یہ پنجاب کے لوگوں سے سیاسی انتقام لیا گیا ، کل پرویز خٹک کو پکڑا گیا کیونکہ ان پر بھی مقدمات ہیں تو پھر یہ خیبر پختونخوا کے لوگوں سے بھی انتقا م ہوگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ اگر ہو سکتاہے کہ سعید غنی نے علیمہ خان کو ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سیاسی بیان دیا ہواور یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی نہ ہو ، یہ ایک کمزور بیان ہے ، اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے علیمہ خان کوای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتی ہے تو پھر اس کے اپنے لوگوں کے نام بھی ای سی ایل شامل ہیں جن کے بارے میں پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ ان کانام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے علیمہ خان پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ مایوس کن ہے ، جے آئی ٹی کی معاملے پر پیپلزپارٹی کوسندھ کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے ، اگر ایسی بات ہے تو پھر نواز شریف کوپکڑا گیا تو کیا یہ پنجاب کے لوگوں سے سیاسی انتقام لیا گیا ہے؟ اور اگر کل پرویز خٹک کو پکڑا گیا کیونکہ ان پر بھی مقدمات ہیں تو پھر یہ خیبر پختونخوا کے لوگوں سے بھی انتقا م ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے لوگوں کے پیچھے نہیں چھپناچاہئے ۔

مزید : قومی