تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سب سے زیادہ لوگ بیروز گار ہوئے:سلیم صافی کا دعویٰ

تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سب سے زیادہ لوگ بیروز گار ہوئے:سلیم صافی کا دعویٰ
تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سب سے زیادہ لوگ بیروز گار ہوئے:سلیم صافی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے جس قدر لوگ بیروز گار ہوئے ہیں ، اتنی تعداد میں کسی حکومت میں کبھی لوگوں کو بیرز گار ہوتے نہیں دیکھا ، اس وقت دکاندار وں کی سیل بھی 70فیصد تک کم ہوگئی ہے ، پراپرٹی کے کاروبار کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ لوگ بیروز گار ہیں، حکومتی گروپ کے ایک کنٹریکٹر نے جو سینیٹر بھی ہیں نے مجھے بتایاہے کہ ان کے پاس 17ہزار ملازم تھے جس سے 13ہزار ملازمین کو فارغ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے جس قدر لوگ بیروز گار ہوئے ہیں ، اتنی تعداد میں کسی حکومت میں کبھی لوگوں کو بیرز گار ہوتے نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دکاندار وں کی سیل بھی 70فیصد تک کم ہوگئی ہے ، پراپرٹی کے کاروبار کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، ایک بحریہ ٹاﺅن کے ساتھ کتنے لوگوں کا روز گار جڑا ہوا تھا ؟ بحریہ ٹاﺅن جیسی ٹاﺅن کے بارے میں ایسی رائے بنے گی تو چھوٹی چھوٹی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کا بیڑا غرق خود بخو د ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے بھی بیروزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہواہے ۔

مزید : قومی