علیمہ خان کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ سیاست کی جارہی ہے :بابر ستار

علیمہ خان کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ سیاست کی جارہی ہے :بابر ستار
علیمہ خان کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ سیاست کی جارہی ہے :بابر ستار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بابر ستار نے کہاہے کہ تحریک انصاف سیاست کرتی رہی ہے اور اب علیمہ خان کے معاملے پر تحریک انصاف پربھی سیاست کی جارہی ہے ، قانونی طور پر علیمہ خان کا نام ای سی ایل پرڈالنے کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ اس لئے کیا جارہاہے کہ باقی مقدمات میں بھی غلطی کی گئی ہے اس لئے اس مقدمہ میں بھی غلطی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ اس لئے کیا جارہاہے کہ دوسال سے یہاں تحریک انصاف کی جانب سے ایک مہم چلتی رہی ہے جس میں نواز شریف کے بچوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہاہے حالانکہ نواز شریف کے بچوں نے بھی کوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کیا تھا ، تحریک انصاف سیاست کرتی رہی ہے اور اب اس تحریک انصاف پربھی سیاست کی جارہی ہے ، قانونی طور پر یہ مطالبہ جائز نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹی اکائیوں سے انصاف نہیں کیا گیا ، چھوٹی پارٹیوں کے سربراہوں پر الزامات لگتے رہے ، یہ بیانیہ ایک پنجابی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف بھی استعمال ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر جب کوئی بات آتی ہے تو وہ اس کا جواب دینے کی بجائے سیاسی طور پر ردعمل دیتے ہیں ، سوال یہ نہیں کہ مقدمات کیوں بنائے جاتے ہیں ؟ سوال یہ ہے مقدمے ختم کیوں نہیں کئے جاتے ، اس سے دہرا معیار نظر آتاہے ۔

مزید : قومی