وہ سوال جس کا جواب بلاول نہیں دے سکیں گے، فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی سوچ میں پڑگئے

وہ سوال جس کا جواب بلاول نہیں دے سکیں گے، فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
وہ سوال جس کا جواب بلاول نہیں دے سکیں گے، فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی سوچ میں پڑگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو سے پوچھیں کہ ان کے والد نے کرپشن کی ہے یا نہیں؟ تو وہ جواب نہیں دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن سب کیلئے نہیں ہونا چاہیے ، احتساب ہمارے منشور کا حصہ ہے۔نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے بیرون ملک گئے، آصف زرداری نے بھی این آراو کیا تھا۔ بلاول سے پوچھیں کہ والد نے کرپشن کی ہے یا نہیں؟ تو وہ جواب نہیں دیں گے۔ زرداری اور نوازفیملی قسم نہیں اٹھاسکتی کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی۔

فواد چوہدری نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر مقدمہ مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے نیب کو مقدمہ واپس لے کر عمران خان سے معافی مانگنی چاہیے۔ منصوبوں کے افتتاح کیلئے عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔عمران خان پر مقدمات توازن کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف کیس میں جان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے کرپشن کے مقدمات پر ہاتھ ڈالا تو حکومت نے انہیں سراہا۔ پی ٹی آئی حکومت پر اب تک کرپشن کا ایک بھی سکینڈل نہیں آیا کیونکہ نہ عمران خان خود کرپشن کریں گے اور نہ کرپشن کرنے دیں گے۔

مزید : قومی