پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو ڈھال بنائے گی :حفیظ اللہ نیاز ی

پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو ڈھال بنائے گی :حفیظ اللہ نیاز ی
پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو ڈھال بنائے گی :حفیظ اللہ نیاز ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ سیاست کی سائنس ہی کچھ اور ہے ، جب سیاستدان کو گھیسٹا جائے گا تو اس کی کوشش یہی ہوگی کہ اس معاملے کوسیاسی بنا لے ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوگوں کو اپنی ڈھال بنا ناہے اور اسی کو لیکر وہ چلیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ علیمہ خان کے معاملے نہ جے آئی ٹی بننی چاہئے اور نہ ہی ای سی ایل میں نام آنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان نہتے ہوتے ہیں، یہ اپنے زور پر کوئی کام نہیں کرسکتے ، ان کی ڈھال صرف ایک ہوتی ہے اور وہ لوگ ہوتے ہیں ، سیاستدان کے حواس پر یہ بات سوار ہوتی ہے کہ وہ اپنی سپورٹ دیکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کی سائنس ہی کچھ اور ہے ، جب سیاستدان کو گھیسٹا جائے گا تو اس کی کوشش یہی ہوگی کہ اس معاملے کوسیاسی بنا لے ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوگوں کو اپنی ڈھال بنا ناہے اور اسی کو لیکر وہ چلیں گے ، اس وقت معاملات پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، یہ ملکی اتحاد کوپارہ پارہ کرسکتاہے ، پاکستانی ابھی تک ایک قوم نہیں بنے ، یہاں پارٹیاں رہتی ہیں۔

مزید :

قومی -