پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جیو کے ساتھ لڑائی کی تیاری شروع کردی

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جیو کے ساتھ لڑائی کی تیاری شروع کردی
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جیو کے ساتھ لڑائی کی تیاری شروع کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے علیمہ خان کی پراپرٹیز کے معاملے پر نجی ٹی وی جیو نیوز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں شریک فواد چوہدری جیو نیوز پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے معاملے پر جیو نے صحافتی بد دیانتی کا مظاہرہ کیا۔ علیمہ خان نے اپنی جائیدادوں کی وضاحت دے دی ہے، انہوں نے اپنی جائیداد کا اعتراف خود کیا اور ایمنسٹی سکیم میں ڈکلیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ جیو نیوز کی جانب سے علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں موجود فلیٹس کی سٹوری بریک کی گئی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ حکومت میں آنے سے قبل بھی جیو نیوز اور تحریک انصاف میں لڑائی چلتی رہتی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بعض مواقع پر جیو نیوز کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے جبکہ جیو کی جانب سے بھی تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکا کو بلوائی قرار دیا جاتا رہا ہے۔

مزید : قومی