ایسے لگ رہاہے کہ جو دیکھا ، وہ سب جھوٹ تھا، تحریک انصاف کیلئے راستہ آسان نہیں:حبیب اکرم

ایسے لگ رہاہے کہ جو دیکھا ، وہ سب جھوٹ تھا، تحریک انصاف کیلئے راستہ آسان ...
ایسے لگ رہاہے کہ جو دیکھا ، وہ سب جھوٹ تھا، تحریک انصاف کیلئے راستہ آسان نہیں:حبیب اکرم

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحبیب اکرم نے کہاہے کہ ایسے لگ رہاہے کہ جو کچھ ہم نے پانچ ماہ پہلے دیکھا تھا وہ سب جھوٹ تھا،بلاول کو داددینی چاہئے کہ عمران خان کیلئے ان کی جانب سے بے نامی وزیر اعظم کا لفظ استعمال کیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہاکہ اب ایسے لگ رہاہے کہ جو کچھ ہم نے پانچ ماہ پہلے دیکھا تھا وہ سب جھوٹ تھا، وزیر اعظم عمران خان نے سب کوساتھ لیکر چلنے کی بات کی تھی حالانکہ مولانا فضل الرحمان اس وقت بڑے سرگرم تھے ۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب بلاول اور دیگر رہنماﺅں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزراءکے زہر اگلنے کا نتیجہ ہے کہ اب آواز لگ رہی ہے ، وفاق اور سندھ ، وفاق اور پنجاب ، یہ سیاسی بے حکمتی کانتیجہ ہے ، ایسے میں اب وفاقی حکومت کیلئے سندھ اورکراچی میں اپنے منصوبے مکمل کرنا کیا آسان ہوگا ؟بلاول کو داددینی چاہئے کہ عمران خان کیلئے ان کی جانب سے بے نامی وزیر اعظم کا لفظ استعمال کیا گیاہے ، تحریک انصاف کیلئے آگے کا راستہ آسان نہیں ہے ۔

مزید : قومی