تحریک انصاف کی غلطیوں کا نقصان احتسابی عمل کو ہوگا:سعد رسول

تحریک انصاف کی غلطیوں کا نقصان احتسابی عمل کو ہوگا:سعد رسول
تحریک انصاف کی غلطیوں کا نقصان احتسابی عمل کو ہوگا:سعد رسول

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے سیاست میں بہت سے غلطیاں کی ہیں اور اس کا نقصان اب احتساب کے عمل کو ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں بہت سے غلطیاں کی ہیں اور اس کا نقصان اب احتساب کے عمل کو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی سندھ حکومت کی گرانے کی باتیں سیاسی عمل ہے ، تحریک انصاف کو چاہئے کہ اپنے آپ کو احتساب کے معاملات سے الگ رکھے۔

ان کا کہنا تھاکہ پشاور میٹر میں تاخیر اور اس حوالے سے تمام معاملات کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ، کے پی حکومت کی جانب سے ذمہ داری ایشین ڈویلپمنٹ بینک پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف کودیا اور تحریک انصاف ہی صوبے میں بننے والے اس بڑے منصوبے کی ذمہ دار ہے ۔

مزید : قومی