پنجاب کی انتظامیہ بے لگام ، تمام کام اپنی مرضی سے کررہی ہے :ایاز امیر کا دعویٰ

پنجاب کی انتظامیہ بے لگام ، تمام کام اپنی مرضی سے کررہی ہے :ایاز امیر کا دعویٰ
پنجاب کی انتظامیہ بے لگام ، تمام کام اپنی مرضی سے کررہی ہے :ایاز امیر کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ اس وقت پنجاب کی انتظامیہ بے لگام ہے اور جو کرتی ہے اپنی مرضی سے کرتی ہے اور کوئی سیاسی سمت نہیں ہے ، حکمرانی کا پہلا ٹیسٹ چناﺅ ہوتاہے ، اگر اس میں ناکام ہوگئے تو پھر آپ ناکام ہوگئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہاکہ حکومت کی جان چھوٹ نہیں رہی ، ان کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیاہے ، اس وقت معیشت کا مسئلہ درپیش ہے ، اصلاحات کو فی الحال بھول جایا جائے، تحریک انصاف کا تجربہ کے پی کا تھا ،پنجاب پولیس کا خمیر مختلف ہے ، پنجاب کی پولیس نہیں بدلی اورنہ کچھ نیا پاکستان کیلئے ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضرور ہواہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے اورایم پی اے کمزور ہیں اور ان کا پولیس کے ساتھ رابطہ بن نہیں سکا ۔ اس وقت پنجاب کی انتظامیہ بے لگام ہے اور جو کرتی ہے اپنی مرضی سے کرتی ہے اور کوئی سیاسی سمت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانی کا پہلا ٹیسٹ چناﺅ ہوتاہے ، اگر اس میں ناکام ہوگئے تو پھر آپ ناکام ہوگئے ، حکومت اور جوفیصلہ سازی کی ہے ، وہ چیف جسٹس نے کی ہے ، چیف جسٹس نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ٹاسک فورس بنادیں ، چیف جسٹس چار دن میں چلے جائیں گے لیکن کراچی سے لیکر لاہور تک ایسے ہاتھ ڈالاہے لیکن ایک آدمی سب کچھ نہیں کرسکتا ۔

مزید : قومی