طاقت کا مرکز منتشر ، ملک میں اس وقت ادارہ جاتی بحران پیدا ہوچکا ہے :سلمان غنی کا دعویٰ

طاقت کا مرکز منتشر ، ملک میں اس وقت ادارہ جاتی بحران پیدا ہوچکا ہے :سلمان غنی ...
طاقت کا مرکز منتشر ، ملک میں اس وقت ادارہ جاتی بحران پیدا ہوچکا ہے :سلمان غنی کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے جتنے بحران پیدا ہوئے ہیں ، وہ تحریک انصاف کی حکومت نے خود پیدا کئے ، ملک میں اس وقت ادارہ جاتی بحران ہے ، طاقت کامرکز منتشر ہوچکا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک ادارہ جاتی بحران ہے ، پاور کا مرکز منتشر ہے جس کی وجہ سے ادار ے کنفیوژن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ مجھے بیورکریٹس پر ترس آرہاہے کہ ان کی تنخواہیں کم ہیں اور پھر کہا کہ یہ تعاون نہیں کررہے ۔ اس وقت حکومت کے سامنے بہت سے محاذ کھل گئے ہیں، حکومتیں بحران کاخاتمہ کرتی ہیں ، جلتی پر تیل کا کام نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بحران پیدا ہوئے ہیں حکومت نے خود کئے ہیں ، پہلے سودن کی بات تھی اوراب کہا گیاہے کہ ان کوچھ ماہ اور دے دیں ، کیوں دے دیں 6ماہ ؟ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشی اور سیاسی صورتحال خطرناک ہے ، بیورو کریسی حکومت سے کیوں تعاون نہیں کرتی ، ابھی کچھ نہیں بگڑا، حکومت معاملات بہتر کرسکتی ہے ؟ پنجاب میں پولیس اصلاحات کامعاملہ پیچھے چلا گیا ہے اور طاقت کا مرکز منتشر ہے ۔

مزید : قومی