وزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی غلطی موجودہ ٹیم کی سلیکشن تھی : خاور گھمن

وزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی غلطی موجودہ ٹیم کی سلیکشن تھی : خاور گھمن
وزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی غلطی موجودہ ٹیم کی سلیکشن تھی : خاور گھمن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی سب سے بڑی غلطی ٹیم کی سلیکشن کرنا ہے ، عشرت العباد اور دیگر ریٹائرڈ لوگوں کو ساتھ لیکر ملک میں کیسے اصلاحات کی جاسکتی ہیں، وزیر اعظم کو سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو ٹیم بدلنا پڑے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی سیاسی اور معاشی بحران نہیں ہے ، سعودی عرب اور امارات سے پیسے آگئے ہیں اور وزیر اعظم اب قطر بھی جارہے ہیں۔ اس وقت حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ اداروں میں اصلاحات کیسے لانی ہے؟ اگر اداروں میں اصلاحات نہ کی جائیں گی تو ملک میں کس طرح بہتری آئیگی ،وزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی غلطی ٹیم کی سلیکشن کرنا ہے ، عشرت العباد اور دیگر ریٹائرڈ لوگوں کو ساتھ لیکر ملک میں کیسے اصلاحات کی جاسکتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم کو سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو ٹیم بدلنا پڑے گی ،اس وقت دنیا میں ڈیجیٹل دور چل رہاہے ، حکومت نے چلے ہوئے کارتوس لاکر بٹھا دیئے ہیں وہ کیا کر سکیں گے ؟موجودہ ٹیم سے اصلاحات کے حوالے سے اچھائی کی کوئی امید نہیں ہے ۔

مزید : قومی