فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ہیں :قمر زمان کائرہ

فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ہیں :قمر زمان کائرہ
فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ہیں :قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اکٹھی ہوجائیں تو چیئر مین سینٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فوجی عدالتیں ملک کے مسائل کاحل نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کے کسی بندے نے جرم کیاہے تو اس کو ریلیف نہیں ملنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اکٹھی ہوجائیں تو چیئر مین سینٹ کو تبدیل کیا جا سکتاہے ۔ گیس بحران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گیس کابحران ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنے ہے ، جس صوبے سے بھی گیس نکلتی ہے ، اس صوبے کے لوگوں کا گیس پر پہلا حق ہوتاہے ۔

مزید : قومی