پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے معاملے پر حمایت کرے گی :حکومتی رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ

پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے معاملے پر حمایت کرے گی :حکومتی رکن قومی اسمبلی کا ...
پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے معاملے پر حمایت کرے گی :حکومتی رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی حمایت کرے گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی حمایت کرے گی ،فواد چودھری نے کہاہے کہ نام ای سی ایل سے نکالنے پر نظر ثانی درخواست دائر ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے ، ہم پہلے سندھ کے نمائندے ہیں ، اس کے بعد پارٹی کے نمائندے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیم جب لائی گئی تھی تو تمام پارٹیوں نے اس سے فائدہ اٹھایا تھا ،علیمہ خان کے حوالے سے سوال پر رمیش کمار نے کہا کہ علیمہ خان عدالت میں پیش ہوئیں اوران پر جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

مزید : قومی