حکومت قومی مجرم نواز شریف کا مکمل خیال رکھے گی :صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

حکومت قومی مجرم نواز شریف کا مکمل خیال رکھے گی :صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب
حکومت قومی مجرم نواز شریف کا مکمل خیال رکھے گی :صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ حکومت پاکستان اپنے قومی مجرم نواز شریف کا مکمل خیال رکھے گی ، ان کو جیل میں سری پائے سے لیکر ہریسہ ،نہاریوں سمیت سب کچھ مہیا کیا جارہاہے اور خاندان سے ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی جو ”لقمان ایسوسی ایشن“ بنی ہوئی ہے تحریک انصاف اس کے مقابل تنہا کھڑی ہے اور انشا اللہ کامیا ب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں پاکستان کے تمام اداروں کو اخلاقیات کے مطابق چلنا پڑے گا ۔ مریم نواز کے ٹوئٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دوروز قبل مریم نواز اپنے خاندان کے ساتھ نواز شریف سے ملیں اور چالیس سال پرانا اپنا معالج بھی ساتھ لیکر آئیں جس نے نواز شریف کا معائنہ کیا او ر ان کوصحت مند قرار دیا،کوٹ لکھپت جیل کے ڈاکٹر نے بھی نوازشریف کا چیک اپ کیاہے اور وہ بالکل ٹھیک اورہٹے کٹے ہیں، نواز شریف نے چالیس سال تک عوام کا خون چوسا او ر ان کے چہرے پر جو لالیاں آئی ہوئی ہیں ، وہ جاتا جاتے جائیں گی، یہ میں اس لئے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی سب سے بڑا عدالت نے ان کوچور ،ڈاکو ، بد دیانت اور خائن کہا ہواہے اور میں سپریم کورٹ کے حوالے سے یہ بات کہہ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کاحق ہے کہ وہ ہمارے اوپر تنقید کریں ، وہ کوٹ لکھپت جیل اور جاتی عمرہ میں میر ی تصویرں جلائی جا رہی ہیں، ادارے اور ریاستیں جس طرح اپنی کھیلوں ، چیزوں اوراداروں کاخیال کرتی ہیں، اسی طرح حکومت پاکستان بھی اپنے قومی مجرم نواز شریف کا مکمل خیال رکھے گی ، ان کو جیل میں سری پائے سے لیکر ہریسہ ،نہاریوں سمیت سب کچھ مہیا کیا جارہاہے اور خاندان سے ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں ، اس لئے غم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید : قومی