نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں: علی محمد خان

نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں: علی ...
نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں: علی محمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی معاملات پر اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ہماری پالیسیوں پر تنقید کا حق ہے، حالات کے مطابق اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاسب کو پتا ہے کہ گزشتہ حکومت ہمارے لیے کیسی معیشت چھوڑ کر گئی۔ گزشتہ حکومت ہمارے لیے خزانہ خالی چھوڑ کر گئی لیکن اپوزیشن اب معیشت پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، کوشش ہے کہ کم تنخواہ دار طبقے کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔ حکومت خوشی سے آئی ایم کے پاس نہیں جارہی، اپوزیشن چارٹر آف معیشت پر ہمارا ساتھ دے۔

علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نیشنل ایکشن پلان کی طرح قومی معاملات پر ہمارا ساتھ دیں کیونکہ جہاں پاکستان کی بات آتی ہے تو تمام جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔

مزید : قومی