حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد کٹوتی کی: ملک احمد خان

حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد کٹوتی کی: ملک احمد خان
حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد کٹوتی کی: ملک احمد خان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد کٹوتی کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں 26 فیصد اضافہ تاریخ میں نہیں ہوا، موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، حکومت کو اب چور چور کے نعرے سے نکلنا چاہیے، کیا وجہ ہے کہ وزیر خزانہ کو تاجر برادری کو اعتماد میں لینا پڑا؟۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد کٹوتی کی ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے 5 سال میں 28 ارب جبکہ موجودہ حکومت نے 5 ماہ کے دوران 11 ارب کے قرضے لیے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور