علیمہ خان کی پراپرٹیز کا معاملہ، اگر قانونی کارروائی ہوئی تو کیا ہوگا؟ وزیراعظم کے سابق ترجمان فرخ سلیم کھل کر میدان میں آگئے

علیمہ خان کی پراپرٹیز کا معاملہ، اگر قانونی کارروائی ہوئی تو کیا ہوگا؟ ...
علیمہ خان کی پراپرٹیز کا معاملہ، اگر قانونی کارروائی ہوئی تو کیا ہوگا؟ وزیراعظم کے سابق ترجمان فرخ سلیم کھل کر میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان برائے معیشت فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی جائیدادوں کے کیس میں سیاسی مصالحہ تو بہت ہے لیکن قانونی کارروائی کی صورت میں اس کیس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ علیمہ خان کے کیس کے دو پہلو ہیں۔ ایک پہلو سیاسی اور دوسرا قانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر علیمہ خان کے کیس کو سیاسی طور پر دیکھا جائے تو اپوزیشن کے پاس بہترین مواد آگیا ہے جس کے ذریعے وہ کپتان کو پوری طرح زچ کرسکتی ہے ، اور یہ وہ کام ہے جو سیاستدانوں کو ضرور کرنا چاہیے۔

فرخ سلیم نے علیمہ خان کیس کے قانونی پہلو کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کیس کا قانونی طور پر جائزہ لیا جائے تو علیمہ خان کے خلاف کوئی کیس بنتا ہی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنی جائیدادیں ایمنسٹی سکیم میں ظاہر کردی تھیں۔ علیمہ خان کی جائیدادوں کو ایمنسٹی سکیم کا تحفظ حاصل ہے۔

مزید : قومی