ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی،دوہرے قتل کا ملزم عدیل عرف ڈنگ ڈانگ گرفتار

ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی،دوہرے قتل کا ملزم عدیل عرف ڈنگ ڈانگ گرفتار
ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی،دوہرے قتل کا ملزم عدیل عرف ڈنگ ڈانگ گرفتار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی ساندہ پولیس کی بڑی کاروائی،دو افراد کو قتل کرنے والا  ملزم عدیل گرفتار۔

نجی ٹی وی کے مطابق پانچ روز ساندہ میں موٹر سائیکل پر اندھا دھند فائرنگ کر کے طیب اور یونس نامی شہریوں کو ہلاک کرنے والا ملزم عدیل  عرف ڈِنگ ڈونگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ملزم عدیل نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا تھا جبکہ دوہرے قتل کا  مقدمہ رواں ماہ 6 جنوری کو درج ہوا تھا ،پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 روز میں ہی ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا۔پولیس نےملزم کو گرفتار کرکےانوسٹی گیسن ونگ کےحوالےکردیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا  رہی ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کو قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد کااعلان بھی کیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...