ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج عوام کوسختی کاسامناہے:اسد قیصر

ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج عوام کوسختی کاسامناہے:اسد قیصر
ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج عوام کوسختی کاسامناہے:اسد قیصر

  



صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےکہاہےکہ بعض سیاستدان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے مذہبی عقائدکوبنیادبناتے ہیں مگروہ خاطر جمع رکھیں کہ الحمداللہ ہم حقیقی عاشق رسولﷺ ہیں اوردنیاوجہان کی نعمتوں کو حضورپاک ﷺ کی قبرمبارک کی خاک سے بھی کم ترسمجھتے ہیں، آج کی مہنگائی،بیروزگاری سمیت دیگرمسائل کاپیش خیمہ ماضی کی غلط پالیسیاں تھیں

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی مخالفین مذہبی کارڈاستعمال کرنے کی بجائے موجودہ اور ماضی کی حکومتوں کاموازنہ کر کے پھربات کریں،ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج عوام کوسختی کاسامناہے اور گزشتہ35سالوں کی منفی پالیسیاں کے آج  اثرات سامنے آ رہے ہیں مگرحکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بیروزگاری اورمہنگائی سمیت دیگربحرانوں کی دلدل سےکشتی پارکرائیںگے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےکہاکہ صوابی کےعوام کو تحریک انصاف نے نمائندگی دی،صوابی کے غیورعوام کوکبھی نہیں بھولیں گے، صوابی کے عوام کی فلاح وبہبود،علاقے کی ترقی اورآنے والی نسل کیلئے جن منصوبوں کاآغازکیاہے ان کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /صوابی


loading...