ننکانہ صاحب،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات میں وزیرداخلہ کے بھائی طارق احمد شاہ صدر منتخب ہو گئے

ننکانہ صاحب،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات میں وزیرداخلہ کے بھائی ...
ننکانہ صاحب،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات میں وزیرداخلہ کے بھائی طارق احمد شاہ صدر منتخب ہو گئے

  



ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2020 کے سالانہ انتخابات میں وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2020 کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے جن میں وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی اورپاکستان تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ طارق احمد شاہ صدر اور آصف علی بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں کل ووٹوں کی تعداد 740 ہے، 637 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔صدر کی سیٹ پر رائے قاسم مشتاق اور پیر طارق احمد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا ،رائے قاسم مشتاق نے 254 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل پیر طارق احمد شاہ نے 379 ووٹ لیے،پیر طارق احمد شاہ125ووٹوں کی برتری سےصدرمنتخب ہوئے ۔جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رائے آصف علی بھٹی اور رائے علی احمد کے درمیان مقابلہ ہوا ،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر آصف علی بھٹی نے 383 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل ملک علی احمد نے 245 ووٹ لیے، آصف علی بھٹی نے 138 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی  حاصل کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ننکانہ صاحب


loading...