غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کی لینڈنگ کے دوران دو فضائی میزبان گرنے سے زخمی

غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کی لینڈنگ کے دوران دو فضائی میزبان گرنے سے زخمی
غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کی لینڈنگ کے دوران دو فضائی میزبان گرنے سے زخمی

  



لاہور(این این آئی)لاہور ائیر پورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کی لینڈنگ کے دوران دو فضائی میزبان گرنے سے زخمی ہوگئیں۔

تاشقند سے آنے والی پرواز ایچ وائی 463 لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی کہ اس دوران دوایئرہوسٹس توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر پڑیں۔واقعے پر طیارہ کے پائلٹ نے لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوسی ایشن کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور پوری صورتحال سے آگاہ کیا، پائلٹ کی اطلاع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹر زنے فوری طبی امداد فراہم کی۔ابتدائی طبی امداد کے بعددونوں فضائی میزبانوں کو لاہور میں ایمبولنس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا مزید علاج جاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...