الیکشن سے پہلے عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ زور و شور سے نہیں لگا یا جتنا آج کل لگا رہے ہیں: نور الحق قادری

الیکشن سے پہلے عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ زور و شور سے نہیں لگا یا جتنا ...
 الیکشن سے پہلے عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ زور و شور سے نہیں لگا یا جتنا آج کل لگا رہے ہیں: نور الحق قادری

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب و ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا کہ میں اس وقت تک اس نعرے کے ساتھ ہوں جب تک مجھے ایسے شواہد نہیں ملتے کہ بات ریاست مدینہ کی ہو رہی ہے اور کام کچھ اورکیا جا رہا ہے،90 سال بعد کسی شخص نے پاکستان کے نظام کے لئے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگایا ہے، الیکشن سے پہلے عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ زور و شور سے نہیں لگایا جتنا آج کل لگا رہے ہیں، کچھ یہودی اور قادیانیوں کا ایجنٹ کہتے ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں،علماء و مشائخ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور ریاست مدینہ کے قیام میں ہماری رہنمائی کریں ، عمران خان اگر قابل احتساب ہوتا تو اس کا سو دفعہ احتساب ہو چکا ہوتا۔ بنی گالہ کی منی ٹریل دے کر ان کا احتساب ہو گیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب و ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا کہ میں اس وقت تک اس نعرے کے ساتھ ہوں جب تک مجھے ایسے شواہد نہیں ملتے کہ بات ریاست مدینہ کی ہو رہی ہے اور کام کچھ اورکیا جا رہا ہے،90 سال بعد کسی شخص نے پاکستان کے نظام کے لئے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگایا ہے، الیکشن سے پہلے عمران خان مدینہ کا نعرہ زور و شور سے نہیں لگا جتنا آج کل لگا رہے ہیں، کچھ یہودی اور قادیانیوں کا ایجنٹ کہتے ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ علماء و مشائخ سے کہتا ہوں کہ آپ سب آئیں اور ریاست مدینہ کے قیام میں ہماری رہنمائی کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ پروگرام اور احساس منصوبے شروع کیے جو مدینہ کی ریاست کے قیام کی طرف قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی ہو گی لیکن عمران خان مدینہ کی ریاست کے قیام کے لئے ووٹ نہیں مانگا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرز زندگی سابقہ حکمرانوں کی طرز زندگی کی نسبت عام آدمی کی زندگی کے زیادہ قریب ہے۔ عمران خان اگر قابل احتساب ہوتا تو اس کا سو دفعہ احتساب ہو چکا ہوتا۔ بنی گالہ کی منی ٹریل دے کر ان کا احتساب ہو گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد