پنجاب میں زرعی تحقیق کیلئے ایک ارب کا فندڈمختص کردیا:نعمان لنگڑیال

پنجاب میں زرعی تحقیق کیلئے ایک ارب کا فندڈمختص کردیا:نعمان لنگڑیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (اے پی پی) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ رواں برس پنجاب میں زرعی تحقیق کے لیے ایک ارب کا فنڈ مختص کیا گیا ہے،موجودہ حکومت کی شعبہ تحقیق پر خصوصی توجہ کی بدولت مالی سال 2018-19سے اب تک مجموعی طورپر 80اقسام کی فصلات کی عام کاشت کے لیے منظوری دی گئی جس میں سے 68اقسام ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی تیار کردہ ہیں۔ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شعبہ تحقیق کے زرعی سائنسدانوں کی قابل قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے چار جہتی سروس سٹرکچر کی منظوری دی جس سے ادارہ میں ترقی کا عمل تیز ہوگا اور زرعی سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ شعبہ تحقیق کے لیے امسال خاطر خواہ آپریشنل بجٹ کے ساتھ تحقیقی منصوبہ جات کے لیے1 ارب سے زائد رقم مختص کی ہے اس کے علاوہ پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی معاونت سے بھی 1ارب کے زرعی تحقیقی منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب زرعی تحقیق کے منصوبہ جات کے لیے فیاضانہ طورپرفنڈز فراہم کررہی ہے اس ضمن میں 287ملین روپے کی لاگت سے زیتون پر تحقیق اور فنی تربیت کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ کپاس کی اہمیت کے پیش نظر راجن پور میں 100ملین کی لاگت سے کاٹن ریسرچ سب سٹیشن قائم کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے زیر انتظام ڈیرہ غازی خان میں سٹیلائٹ سنٹر کا قیام بھی شامل ہے۔

مزید :

کامرس -