باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجودغیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت

باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجودغیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت

  



لاہور(اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پر موجود غیر ضروری بورختم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان فوری طورپر غیر ضروری بور کاٹ کر ختم کردیں اور درختوں کی جڑوں کیساتھ تنے تک چونالگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آم کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیساتھ ساتھ بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ آم کے پودوں اوردرختوں کی بہترنگہداشت سے جہاں پودوں کو مختلف ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھاجاسکتاہے وہیں پھل کی صحتمند فصل بھی حاصل ہوسکتی ہے۔

مزید : کامرس