6فیصد مارک اپ پرانڈسٹری نہیں چل سکتی:میاں انجم نثار

6فیصد مارک اپ پرانڈسٹری نہیں چل سکتی:میاں انجم نثار

  



 لاہور(لیڈی رپورٹر)16فیصد مارک اپ پر انڈسٹری نہیں چل سکتی،انڈسٹری اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔اتنے زیادہ مارک اپ کی وجہ سے نئی انڈسٹری نہیں لگے گی اور نہ ہی روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہو گے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ہماری پروڈکٹز بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گئی۔نئے صنعتیں لگانے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو اپڈیٹ کیا جائے تاکہ نئی صنعتیں لگانا آسان ہو۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے صدر میاں انجم نثارنے کاروباری برادری کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پسماندہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرے گا۔پاکستانی مصنوعات کی بیرونی مارکیٹ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے خصوصی آواز اٹھائی جائے گی۔ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے گئے۔آٹو موبائل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) کے 35رکنی وفد نے عابد حمید خان، فیصل شیخ،شہر یار خان اور ناصر حمیدخان کی قیادت میں میاں انجم نثار کو ایف پی سی سی آئی الیکشن جتنے پر مبارکباد دی۔صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ان کے مسائل حل کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرئے گے۔بعدازاں آل پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے10رکنی وفد نے صدر ایف پی سی سی آئی سے ملاقات کی،انہوں نے الیکشن جتنے پر مبارکباد دی اوراپنی انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ لاہور ہائیڈز اینڈ سکن مرچنٹ ٹریڈ گروپ کے 10رکنی وفد نے صدر ایف پی سی سی آئی سے ملاقات کی اور الیکشن جتنے پر مبارکباد دی۔تمام وفود نے اپنی اپنی انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی میا ں انجم نثار نے تمام وفود کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ ان کے مسائل کو متعلقہ فورم تک پہنچایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔اس موقع پرنائب صدرو ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان نے کہاکہ فیڈریشن میں ریسر چ اور ڈویلپمنٹ سے متعلق سر گر میو ں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کئے جائے گئے۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی ای سی ممبر ڈاکٹر محمد ارشد، لاہور چیمبر کے سابق صدر و ایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں،لاہور چیمبر کے سابق صدورطاہر جاوید ملک،ظفر اقبال چودھری، میاں شفقت، سید محمود غزنوی، پاسپیڈا کے سینئر وائس چیئرمین احمد فراز سیٹھی، وائس چیئرمین شہریار خاں، شہباز انور، ملک ندیم، شاہد خان، تنویر احمد، نعمان الحق، شہریار علی، وحید چودھری، فاروق بٹ، محمد عباس، وقار بٹ، اظہر فرید مغل، آفتاب رشید، شیخ عبدالجبار، محمد احمد خان، حبیب احمد، قیصر محمود سمیت دیگر نے بھی معیشت میں بہتری کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

مزید : کامرس


loading...