جمہوریہ چیک کے سفیر کا دورہ کراچی چیمبر
کراچی (یواین پی)جمہوریہ چیک کے سفیر ٹامس سمیٹنکا نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، اس موقع پر انہو ں نے یقین دہانی کروائی کہ چیک سفارتخانہ تاجروں، سرمایہ کاروں تک پاکستان کے بارے میں درست اور مستند معلومات پہنچانے کے سلسلے میں کوششیں کرے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔ کے سی سی آئی کے صدر آا شہاب احمد خان،سینئر نائب صدر ارشد اسلام، نائب صدر شاہد اسماعیل، جمہوریہ چیک کے کراچی میں اعزازی قونصل جنرل احمد انصاری اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔