پشاور‘ ہیلتھ کیئر کمیشن کی قبضہ مافیہ سے آزاد ی خوش آئند ہے، ڈاکٹر سلیم خان

پشاور‘ ہیلتھ کیئر کمیشن کی قبضہ مافیہ سے آزاد ی خوش آئند ہے، ڈاکٹر سلیم خان

  



پشاور (پ ر)سوسائٹی آف ہیومیو پیتھس کے پی کے کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلیم خان نے ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو قبضہ مافیہ سے آزاد کرائیں یاد رہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایک ہی خاندان نے تین بندوں نے یرغمال بنایا تھا جن میں آذر سردار چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈائریکٹر آپریشن ارسلان خان اور ڈائریکٹر لائسنسنگ عبدالناصرتھے جو کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سابقہ BOG کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر کے تینوں قریبی رشتہ دار تھے اور لاکھوں میں تنخواہیں لے رہے تھے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کا اچھا اقدام ہے کہ انہوں نے ان کی جگہ ڈاکٹر مقصود علی صاحب کو چیف ایگزیکٹو آفیسر HCC بنایا اور ڈائریکٹر آپریشن ولایت شاہ اور ڈائریکٹر لائسنسنگ سلمان جلال کو بنایا جو کہ پروفیشنل لوگ ہیں اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو قبضہ مافیہ سے آزاد کرایا، سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر آذر سردار نے ہماری آواز دبانے اور سچ بات کہنے پر مجھ پر ہر جانے کا دعوی بھی کیا پشاور سیشن کورٹ میں مجھ پر 100 ملین اور 5 ملین کا کیس بھی بنایا جو اب کیس چل رہا ہے ہم نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔ ہم شہرام ترکئی کو دوبارہ وزیر صحت بننے پر مبارک باد دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ہیلتھ کیئر کمیشن میں جو کرپٹ انسپکٹرز ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ہیلتھ کیئر کمیشن کو کرپشن سے صاف کریں گے اور ہومیو پیتھک مسائل حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...