ویوو کا نیا سمارٹ فون مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب

ویوو کا نیا سمارٹ فون مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)جدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو کی جانب سے بالآخر نیا سمارٹ فون Vivo S1 Pro مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ اس فون کے پری آرڈر سال کیآغاز پر شروع کیے گئے تھے جسے صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سراہا۔ یہ نیا فون گذشتہ سال پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والےVivo S1 کا ایک پہلے سے بہتر ورژن ہے۔ فون اپنی مناسب قیمت کے لحاظ سے بہت سے نئے اور جدید فیچرز فراہم کرتا ہے، جس میں سرفہرست اسکی 8 گیگا بائیٹ کی بڑی ریم اور 128 گیگا بائیٹ کی یو ایف ایس 2.1 سٹوریج ہیں۔ فون میں پہلی بار 48 میگا پکزل کا ڈائمنڈ کواڈ کیمرہ نصب کیا گیا ہے، جبکہ سیلفی کے شوقین افراد کے لیے 32 میگا پکزل کیمرہ سامنے کی جانب موجود ہے۔ فون میں تیز اور جاذب نظر رنگوں والی سکرین یعنی Super AMOLED Display کو استعمال کیا گیا ہے جس کے اندر ہی فنگر پرنٹ سکینر بھی نصب ہے۔ فون میں نہ صرف ایک بڑی 4500 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری لگائی گئی ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی 18 واٹ کی برق رفتار چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ویوو کا یہ نیا فون پاکستان بھر میں کمپنی کی دکانوں اور آن لائن سٹورز پر 43,999 کے مناسب دام پر دستیا ب ہے۔ ویوو کی جانب سے فون کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے اور یہ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔ اس فون پر پاکستان بھر میں دونوں سم کارڈز پر 4G نیٹورک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور زونگ صارفین کو فون خریدنے پر 6 ماہ تک مفت انٹرنیٹ بھی دیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -