فیسکو ریجن میں صارفین کے مسائل کے ازالے کیلئے کھلی کچہریاں جاری

فیسکو ریجن میں صارفین کے مسائل کے ازالے کیلئے کھلی کچہریاں جاری

  



فیصل آباد (اے پی پی) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت اور چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن کے احکامات کی روشنی میں صارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے فیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای فرسٹ سرکل چوہدری الیاس گھمن نے جڑانوالہ ڈویژن جڑانوالہ، ایس ای سیکنڈ سرکل نورالحسن ڈوگر نے کریم ٹاؤن سب ڈویژن فیصل آباد،ایس ای سرگودھا راجہ محمود نے کوٹ مومن سب ڈویژن،ایس ای میانوالی جام گل محمد زاہد نے ٹاؤن کمیٹی کندیاں میانوالی میں جبکہ ایس ای جھنگ سرکل رورل جھنگ سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پرانہوں نے صارفین بجلی کے مسائل فردًا فردًا سنے اورصارفین بجلی کی مختلف شکایات پر میٹر تبدیل کرنے،ایل ٹی پروپوزلز کی تیاری،پرانے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی، بجلی کی تاروں کی تبدیلی اور مرمت کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی سے متعلقہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ حکومتی ویژن کاعکاس ہے اور کھلی کچہریوں کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے جو کہ صارفین بجلی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے ملازمین کو ہدایت کہ وہ صارفین کے مسائل کو اولین ترجیح دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے صارفین بجلی سے اپیل کی کہ وہ بلا جھجک اپنی شکایات ومسائل اور کسی بھی کرپشن اور بجلی چوری کی اطلاع ہمیں دیں تاکہ آپ کی مدد کے ساتھ ہم ان دونوں لعنتوں کا خاتمہ کرسکیں۔بعدازاں ایس ای حضرات نے صارفین کی شکایات کو سنا اور ان کے فوری ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جار ی کئے۔اس موقع پرتمام ڈویژنوں کے ایکسئین اور سب ڈویژنوں کے ایس ڈی او بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس


loading...