کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جنوری میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جنوری میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

  



قصور (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری رواں ماہ جنوری کے مہینہ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی میرازمین کا انتخاب کریں جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجود ہو کیونکہ ایسی زمین میں نمی دیر تک برقرار رکھنے کی صلاحیت کی حامل ہوتی ہے‘ مرچ کی جڑیں زمین کے نیچے سے آسانی سے خوراک حاصل کرکے خوب نشوونما پاتی ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاشتکار مرچ کی پنیری کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ10سے 12ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادمیں 20کلوگرام یوریا ملاکر استعمال کریں۔

اورکھیت کی آبپاشی بھی کی جائے نیز وترآنے پر 2سے3مرتبہ ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو کھلا چھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اُگ آئیں۔

مزید : کامرس