پاکستان ہارٹی ایکسپو 2020 کا انعقاد کررہے ہیں‘ محکمہ زراعت پنجاب

پاکستان ہارٹی ایکسپو 2020 کا انعقاد کررہے ہیں‘ محکمہ زراعت پنجاب

  



لاہور(یو این پی)محکمہ زراعت پاکستان ہارٹی ایکسپو 2020 کا 22 اور 23 جنوری کو انعقاد کررہا ہے جس میں پھلوں، سبزیوں اور ان سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجابترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت پاکستان ہارٹی ایکسپو 2020 کا انعقاد کررہا ہے۔ نمائش میں پھلوں، سبزیوں اور ان سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں سٹالز 22 اور 23جنوری 2020 کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں لگائے جائیں گے۔ نمائش میں ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ کاشتکار، امپورٹرز، ایکسپوٹرز اور کمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی۔ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو بین الاقومی سطح پر متعارف کروانا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب ہارٹیکلچر اور ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے تاکہ زرعی برآمدات میں اضافہ سے ملک کے لئے کثیر زرِ مبادلہ حاصل کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے مالی سال 2018-19 میں دو بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جن میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے امپورٹرز اور خریداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

خاص طور پرچین، ملائیشیا، انڈونیشیا، قطر، مصر، سری لنکا، ایران، بحرین، تاجکستان، ازبکستان، سعودی عرب، بیلا روس اور یو کرائن سے آئے وفود نے پاکستانی پھلوں، سبزیوں اور ان سے بنی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مقامی ایکسپورٹرز کے درمیان کئی تجارتی معاہدے بھی ہوئے۔ ان نمائشوں کے انعقاد سے سٹرس، آم و دیگر ہائی ویلیو کراپس کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ محکمہ زراعت پنجاب امسال بھی زرعی برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان ہارٹی ایکسپو 2020 کا انعقاد کر رہا ہے۔

مزید : کامرس