رواں سال‘قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

    رواں سال‘قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)سال2020میں قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا گیا،قرعہ اندازی کے ذریعے100روپے سے لے کر25000ہزار روپے مالیت تک کے بانڈزکے ذریعے بڑے پیمانے پر انعامات دئیے جائیں گے، 40ہزار کے بانڈز کی قرعہ اندازی کاشیڈول جاری نہیں کیا گیا۔ 15جنوری کو 750،03فروری فروری کو 7500 اور25ہزار،17فروری کو100اور 1500،16مارچ200، یکم اپریل 15ہزار،15اپریل 750،04مئی 7500 اور25ہزار،15مئی کو100اور1500، 15جون200، 2جولائی15ہزار، 15 جولائی 750، 03 اگست کو7500 اور25ہزار روپے، 17اگست کو 100 اور1500،15ستمبر200،یکم اکتوبر 15ہزار، 15اکتوبر750، 02 نومبر کو7500اور 25ہزار، 16نومبرکو100 اور 1500 جبکہ 15دسمبرکو200روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی ہوگی۔100روپے مالیت کے بانڈزکی قرعہ اندازی کا پہلاانعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199انعامات،200روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے کے 2394انعامات،750روپے مالیت کے انعامی بانڈ کاپہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین، تیسرے انعام میں 9300روپے کے 1696،1500مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین، تیسرے انعام میں 18500روپے کے 1696انعامات،7500روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑروپے کاایک، دوسرے انعا م میں 50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 93000ہزار روپے کے 1696،15ہزار مالیت کے بانڈزکاپہلاانعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 1لاکھ85ہزار کے 1696، 25ہزار مالیت کے بانڈزکا پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں ڈیڑھ کروڑروپے کے تین، جبکہ تیسرے انعام میں 3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

مزید :

کامرس -