زائد المعیاد ادویات ضبط،عطائی کا کلینک سیل

  زائد المعیاد ادویات ضبط،عطائی کا کلینک سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں متحرک ہیں۔اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے کارروائی لعل پور نندی پورہ کے علاقے میں کی اورایک غیر قانونی طور پر قائم نفیس کلینک کو سیل کیا اورکلینک سے زائد المیعاد ادویات کو قبضے میں لے لیا جبکہ تمام سٹاک کو ضبط بھی کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کیس مزید کارروائی کے لئے ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔