ورزش سے ریڑھ کی ہڈی کی بیماریاں ختم ہو سکتی ہیں،ڈاکٹر خالد محمود

  ورزش سے ریڑھ کی ہڈی کی بیماریاں ختم ہو سکتی ہیں،ڈاکٹر خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ کمر درد اور ریڑھ کی ہڈی کی بیماریوں سے متعلق پایا جانے والا تاثر درست نہیں۔ ان مسائل سے بچنے کے لئے روزانہ کی بنیادپر ورزش کو معمول بنانا چاہیے،بیٹھنے کے انداز سے لے کر وزن کم کرنا اور دیگر احتیاطی تدابیر بھی اہمیت کی حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو مہروں کے درمیان پایا جانے والا قدرتی مادہ کم ہوجانے سے ڈسک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کے لئے مناسب دوائیوں اور باقاعدہ تشخیص کی ضرورت ہے جبکہ پی آئی این ایس میں کیے جانے والے آپریشن کسی بھی لحاظ سے کسی بھی جدید ملک سے کم نہیں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میڈیکل طلباء کو لیکچر کے دوران کیا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے واضح کیا کہ زیادہ تر مریضوں میں کمر درد کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی اور 90فیصد مریض فزیو تھراپی اور معمولی دوائیوں سے وقت کے ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں سپائنل سرجری میں انتہائی جدید طریقے متعارف ہو چکے ہیں۔
پروفیسر خالد محمود