شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات،زونل افسر معطل، اسٹیشن منیجر کو وارننگ
لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔اس حوالے سے انہوں نے شاہدرہ، بیگم کورٹ، بھاٹی، داتا دربار، کچاراوی روڈ، لاری اڈہ، اسٹیشن سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران ا نہوں نے شہر میں صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر زونل افسر زون 1 کو معطل اور اسسٹنٹ مینجرآپریشن زون 15 کو وارننگ جاری کی۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے اورشہر میں صفائی ستھرائی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔شہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہری اداراے کا ساتھ دیں اور لاہور کا صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانا جائے گا۔
شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔
شہر میں صفائی