تجاوزات کیخلاف آپریشن،5دکانیں مسمار،بھاری سامان قبضہ میں لیکر جرمانے

 تجاوزات کیخلاف آپریشن،5دکانیں مسمار،بھاری سامان قبضہ میں لیکر جرمانے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا شہر میں مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،5 دکانیں مسمار، متعدد تھڑے، کھوکھے، ریڑھیاں قبضہ میں لے کر متعدد ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راوی زون اسکواڈ نے چونا منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے  تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے کر 6750روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح گلشن راوی، اسلام پورہ ڈگری کالج کے علاقہ،  بیدیاں روڈ پر،شالامار۔ رائے ونڈ سٹی۔کچا جیل روڈ۔ علامہ اقبال روڈ، انفنٹری روڈ پر آپریشن کر کے تجاوزات کا سامان تقریباً 8 ٹرکوں میں لوڈ کرکے سٹور میں جمع کروایا گیا اور تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 27 ہزار روپے سے زائد  جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح ڈی  سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن میاں بازار گوپالنگر یو سی 206 میں کیا گیا۔دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں، ریڑھیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ایک دکان کے سامنے سے غیر قانونی طور پر بنائی گئی ایکسٹینشن کو بھی ہٹا دیا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ 4دکانوں کو جو فٹ پاتھ پر بنائی گئی تھیں مسمار کروا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اورڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1